پشاور انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے نوسربازی کے ذریعے لوگوں سے رقم بٹورنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا ہے جبکہ انکی بیوی مسما ص عرف ثنا کو 14 روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ گزشتہ روز جب تفتیشی افسر نے دونوں میاں بیوی کو عدالت میں پیش کیا تو اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان مسما ص عرف ثنا اور انکے شوہر کو عامر نے دھوکہ دہی مدعی مقدمہ معظم فواد ورسک روڈ خیبر گارڈن کو اغوا کیا تھا اور بعد میں مغوی سے 30 لاکھ روپے وصول کیے تھے ۔ پولیس نے دونوں میاں بیوی کے خلاف اغوا اور دھوکہ دہی کا مقدمہ تھانہ پشتخرہ میں درج کیا تھا ۔ ملزمان سے تفتیش کی ضرورت ہے ۔عدالت نے ملزم عامر کو تفتیش کے لیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا جبکہ ملزم کی بیوی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔







