بٹیر کے شکار پر عائد پابندی ختم ، نئی شرط سامنے آگئی

خیبر پختونخوا میں بٹیر کے شکار پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے شرط میں ترمیم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں بٹیر کے شکار پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے مشروط اجازت نامہ جاری کر دیا۔چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف کے پی کے آفس آرڈر نمبر 58 کے تحت 31 اگست کے سابقہ حکم نامے کی شرط میں ترمیم کرتے ہوئے شکار کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا صوبے میں کامن کوائل اور رین کوائل کے شکار کی اجازت ہوگی۔شکار کی اجازت صرف لائسنس یافتہ افراد کو ہوگی، جو روزانہ زیادہ سے زیادہ 8 بٹیر کا شکار کرنے کے مجاز ہوں گے۔محکمہ وائلڈ لائف نے تمام فیلڈ اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شکار کے طے شدہ قواعد و ضوابط اور مقررہ حد پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔محکمے نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی اور بغیر لائسنس شکار کرنے والوں کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed