حکومتی کفایت شعاری مہم ،بچت کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایران امریکا جنگ اور مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں حکومتی کفایت شعاری مہم کے پہلے مرحلے میں بچت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز کے مطابق 9 مارچ سے 19 جون تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مجموعی طور پر 188.57 ارب روپے کی بچت کی، 50 فیصد فیول کٹوتی کے باعث وفاقی حکومت نے 127 ارب روپیکی بچت کی، جبکہ سرکاری اداروں اور دیگر شعبوں میں مزید 100 ارب روپے کی بچت ہوئی۔دستاویز کے مطابق پنجاب حکومت نیکفایت شعاری اقدامات سے 26.41 ارب روپے،خیبر پختونخوا نے 4.52 ارب،بلوچستان نے 2.57 ارب، سندھ نے 81 کروڑ جبکہ گلگت بلتستان نے 99 کروڑ روپے کی بچت کی۔ وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق کفایت شعاری اقدامات سیحاصل فنڈزکا بڑا حصہ عوامی ریلیف پر خرچ کیاگیا، 145.78 ارب روپے عوامی ریلیف کے لیے استعمال کیے گئے۔عوامی ریلیف میں سرکاری بسوں میں ایک ماہ کا مفت سفر اور موٹرسائیکل و ٹرانسپورٹ کے لیے فیول سبسڈی شامل تھی۔ دستاویز کے مطابق کفایت شعاری سے حاصل بچت میں سے 22.27 ارب روپے صوبوں کو واپس کیے گئے جبکہ تمام ادائیگیوں اور ری فنڈز کے بعد 20.49 ارب روپے کا بیلنس ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed