پاکستان کے احمد ظفر حیات نے سنگاپور اوپن سینئر امیچر گالف چیمپئن شپ کا اوور آل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
احمد ظفر حیات نے تین راؤنڈز میں مجموعی طور پر 223 اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
چیمپئن شپ میں بریگیڈیئر (ر) عمر اعجاز نے بھی شرکت کی اور 229 اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کے محمد احمد منان بھی مقابلے میں شریک ہوئے اور تین راؤنڈز میں مجموعی طور پر 250 اسکور کیا۔







