ویب ڈیسک: ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان کو مسلسل تین کامیابیوں کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ کے دوران ملائیشیا نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 4-5 سے شکست دے کر قومی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ روک دیا۔
میچ میں دونوں ٹیموں نے بھرپور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر دباؤ برقرار رکھا، تاہم ملائیشیا نے ایک گول کی برتری سے کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان نے اس شکست سے قبل ایونٹ میں مسلسل تین میچز جیتے تھے۔ قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو 0-9، دوسرے میں ازبکستان کو 1-5 جبکہ تیسرے میچ میں چین کو 0-3 سے شکست دی تھی۔







