شام میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

شام میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ور دمشق سمیت ادلب کے مختلف علاقوں میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے حکومت کے اس اقدام کے خلاف شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ٹائر جلائے اور اہم شاہراہوں کو کئی گھنٹے تک ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رکھا۔مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا جانے والا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور قیمتیں کم کی جائیں۔واضح رہے کہ شامی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں تیس فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں چالیس فیصد اضافے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed