سعودی عرب میں 1300سال پرانی مسجد دریافت

سعودی ماہرین آثار قدیمہ نے الباحہ کے علاقے میں 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کر لی۔سعودی محکمہ آثارِ قدیمہ کے مطابق مسجد کی قبلے کی سمت دیوار پر ایک تاریخی تحریر بھی دریافت ہوئی ہے۔اس تحریر میں اللہ تعالی اور نبی کریم حضرت محمد ۖ کا ذکر موجود ہے، جبکہ نیک لوگوں کیلئے دعائیں بھی درج ہیں۔تحریر میں نبی کریم ۖ پر درود و سلام اور برکت کی دعائیں بھی شامل ہیں، جو صدیاں گزرنے کے باوجود محفوظ رہی ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ دریافت ابتدائی اسلامی دور میں خطے کے مذہبی اور تعمیراتی ورثے کو سمجھنے کیلئے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed