فلسطینی بینر لہرانے پر جارجیا میں ترک شائقین اور پولیس آمنے سامنے

یورپا لیگ کے ایک مقابلے کے دوران فلسطین کے حق میں بینر اور پرچم لہرانے پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں ترک فٹبال کلب بشیکتاش اور اسرائیلی کلب ہیپوئل بیر شیوا کے درمیان میچ روک دیا گیا۔

یہ مقابلہ جارجیا کے شہر باتومی کے باتومی سٹیڈیم میں غیر جانبدار مقام پر کھیلا جا رہا تھا۔

اطلاعات کے مطابق میچ کے دوران بشیکتاش کے حامیوں نے اسٹیڈیم میں فلسطین کے حق میں ایک بڑا بینر آویزاں کیا، جبکہ تماشائیوں کے اسٹینڈز میں فلسطینی پرچم بھی لہرائے گئے۔

واقعے کے بعد جارجیائی پولیس نے مداخلت کی، جس پر ترک شائقین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی۔ صورتحال نے جلد ہی شدت اختیار کرلی اور دونوں جانب سے جسمانی جھڑپیں بھی ہوئیں۔

اطلاعات کے مطابق اسٹیڈیم کے اسٹینڈز میں کشیدگی بڑھنے اور جھڑپوں میں شدت آنے کے بعد میچ حکام نے مقابلہ معطل کردیا۔

فلسطینی پرچموں اور بینر کے باعث شروع ہونے والی اس ہنگامہ آرائی نے فٹبال مقابلے کو بھی متاثر کیا اور پولیس کی مداخلت کے بعد اسٹیڈیم میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ بشیکتاش اور ہیپوئل بیر شیوا کے درمیان یہ مقابلہ جارجیا کے شہر باتومی میں منعقد کیا جا رہا تھا، جسے میچ کے لیے غیر جانبدار مقام مقرر کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed