زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کی خرابی دور، سروسز بحال

 

لاہور: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بین الاقوامی زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور ہونے اور اس کی مکمل بحالی کی تصدیق کردی ہے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق زیرِ سمندر کیبل مکمل طور پر فعال ہوگئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال ہوچکی ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق کیبل کی بحالی ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) اور بین الاقوامی ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے درمیان فوری رابطوں اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیموں نے خرابی کی نشاندہی، اسے دور کرنے اور مواصلاتی رابطوں کی بحالی کے لیے مسلسل 24 گھنٹے کام کیا۔

حکام کے مطابق زیرِ سمندر کیبل میں خرابی کے دوران متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے ڈیٹا ٹریفک منتقل کیا جاتا رہا، جس سے انٹرنیٹ سروسز کا تسلسل برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

پی ٹی اے نے تصدیق کی ہے کہ مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد بین الاقوامی کیبل مکمل طور پر فعال ہے اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed