میکسیکو میں ڈیلیوری بوائے نے پلے اسٹیشن دیوار پار پھینک دیا

 

میکسیکو: معروف کورئیر کمپنی ڈی ایچ ایل کے ایک ڈیلیوری اہلکار کی جانب سے پلے اسٹیشن 5 کا پارسل گھر کی دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

16 نومبر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیلیوری بوائے پارسل لے کر گھر پہنچتا ہے اور اسے دیوار کے اوپر سے صحن میں پھینکنے کی کوشش کرتا ہے۔

پہلی کوشش میں ناکامی کے بعد ڈیلیوری اہلکار دوبارہ پارسل اٹھاتا ہے اور دوسری مرتبہ اسے دیوار کے اوپر سے گھر کے اندر پھینک دیتا ہے۔

پارسل وصول کرنے والے صارف کے مطابق ڈبے پر نازک سامان ہونے کی واضح ہدایت درج تھی، اس کے باوجود ڈیلیوری اہلکار نے احتیاط کے بجائے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ اس واقعے کے نتیجے میں پارسل کی پیکنگ کو بھی نقصان پہنچا۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈیلیوری اہلکار کے طرز عمل پر تنقید کی جارہی ہے۔

امریکی گرافک ڈیزائنر کرس کوہلر نے بھی اس مبینہ اقدام کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed