سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے ٹیکس چھوٹ کو 400ارب روپے ٹیکس چوری کا رنگ دینے پرملاکنڈچیمبر کا ہنگامی اجلاس
ملاکنڈ چیمبرکابینہ ممبرنے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین سینٹر سیف اللہ ابڑو کی جانب سے فاٹا پاٹاانڈسٹری کے خام پر ٹیکس مستثنیٰ کو ٹیکس چوری قرار دینے کوسرمایہ کاروں کی تضحیک کرنے پر قانونی کارروائی کا مطالبہ
1120 ارب روپے مالیت کے درآمد شدہ خام مال میں سے صرف 389 ارب روپے کا ریکارڈ موجود ہیں، ایف بی آر نے 85 ارب روپے کے پے آرڈرز ریلیز کی اور اگر731 ارب روپے مالیت کے خام مال ریکارڈ ایف بی آر کے پاس موجود ہی نہیں تو اس کا فیکٹریوں سے کیا لینا دینا ہیں۔
فیکٹریاں ہیں، بجلی بلز جمع ہیں اور ایف بی آر کو کنزمپشن سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہیں جبکہ کراس چیکنگ بھی ہوتی ہیں تواس میں دھوکہ اور مبینہ فراڈ کا الزام لگانے سے سرمایہ کاری متاثر اور مزدور بے روزگار ہونے خدشہ ہیں۔
ملاکنڈ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کابینہ اجلاس یر صدر ات صدر رفیع اللہ منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹیوممبران کہا ہے کہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین سینٹر سیف اللہ ابڑو کی جانب سے فاٹا پاٹاانڈسٹری کے خام پر ٹیکس مستثنیٰ کو ٹیکس چوری قرار دینے کو سرمایہ کاروں کی تضحیک کردی ہے اورخلاف عزت نفس مجروح کرنے پر قانونی کارروائی کرینگے۔
ملاکنڈ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسڑی کابینہ ممبران نے واضح کردیاہے کہ وفاقی حکومت نے فاٹا اور پاٹا کے پسماندگی اور سمندر سے دوری کی بناء پرٹیکس چھوٹ دی گئی، اس سکیم (2018 تا2025) کے تحت درآمد کیے جانے والے خام مال پر 400 ارب روپے ٹیکس چھوٹ کو چوری کا رنگ دے کرسرمایہ کاروں کو بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے اور اس کے خلاف انڈسٹری مالکان اور ٹریڈر بھرپور احتجاج کے ساتھ عدالت عالیہ کا دروازہ کٹھکٹائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ 1120 ارب روپے مالیت کے درآمد شدہ خام مال میں سے صرف 389 ارب روپے کا ریکارڈ ظاہر کرکے ایف بی آر نے 85 ارب روپے کے پے آرڈرز ریلیز کیے اور 731 ارب روپے مالیت کے خام مال ریکارڈ ایف بی آر کے پاس موجود ہی نہیں تو اس کے انڈسٹری مالکان کا کیا لینا دینا ہے۔ملاکنڈچیمبرایگزیکٹیو کابینہ ممبران نے کہاکہ سخاکوٹ، درگئی،بٹ خیلہ میں گھی، سٹیل کے کارخانے موجود ہیں اوران فیکٹریوں کا ماہانہ کوٹہ 4 ہزار سے 5 ہزار ٹن (تقریباً 50 لاکھ کلوگرام) ہے جبکہ بجلی بلز اور ایف بی آر کو کنزمپشن سرٹیفکیٹ بھی جاری ہوکرکراس چیکنگ بھی ہوتی ہیں تواس میں دھوکہ اور مبینہ فراڈ کا الزام لگانے فیکٹریوں کے سارک کو متاثر کردیاہیں جو سرمایہ کاری میں رکاوٹ بنے گی جبکہ بے روزگاری کا بھی سبب بنے گی۔







