مکہ دفاعی معاہدے میں نئے ارکان کی شمولیت پر غور

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں مکہ دفاعی معاہدے میں نئے ممکنہ رکن ممالک کی شمولیت کے طریقہ کار اور اس حوالے سے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مکہ دفاعی معاہدے کی تزویراتی سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے بتایا کہ اجلاس میں ان ممالک کے لیے طریقہ کار پر غور کیا گیا جو اس معاہدے کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اس حوالے سے مختلف اصولوں پر فیصلے کیے گئے ہیں اور معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس سے قبل ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے درمیان بھی مکہ دفاعی معاہدے کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت باہمی روابط مزید مضبوط رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے مکالمے کے فروغ اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے رابطے جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed