لاہور راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل منصوبے کی پلاننگ مکمل

(ویب ڈیسک) لاہور سے راولپنڈی تک ہائی اسپیڈ ریل منصوبے کی ابتدائی فزیبلٹی اور منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے، جس پر 624 ارب 97 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق منصوبے کے تحت لاہور سے راولپنڈی تک تقریباً 290 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کو 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرینیں چلانے کے قابل بنایا جائے گا، جبکہ موجودہ ٹریک کے متوازی ایک نئی ریلوے لائن بھی تعمیر کرنے کی تجویز ہے۔

منصوبے کے ذریعے لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، چکوال اور راولپنڈی کو جدید ریلوے کوریڈور کے ذریعے منسلک کیا جائے گا۔

دستاویزات میں کوریڈور کے 38 ریلوے اسٹیشنز کی تعمیر نو، پلیٹ فارمز میں توسیع اور انہیں جدید ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہبز میں تبدیل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ جدید اسٹیشنز پر خودکار ٹکٹنگ اور پارک اینڈ رائیڈ جیسی سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت دینہ اور سوہاوہ کے درمیان تقریباً 50 کلومیٹر طویل حصے پر اسٹرکچرل اوور پاسز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

ہائی اسپیڈ ریل کے لیے جدید یورپی ٹرین کنٹرول اور مرکزی ٹریفک کنٹرول سسٹم نصب کرنے کی تجویز ہے، جبکہ فائبر آپٹک کمیونیکیشن، حفاظت، سیکیورٹی اور نگرانی کے جدید نظام کو بھی منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق منصوبے کی معاشی اور مالیاتی فزیبلٹی میں مسافروں کی متوقع تعداد، آمدن، ٹرینوں کے آپریشن اور دیکھ بھال پر آنے والے اخراجات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed