خیبرپختونخوا میں 10 ماہ کے دوران 534 دہشتگرد ہلاک

 

پشاور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی ہلاکتوں اور دہشتگردی کے مقدمات سے متعلق رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق صوبے میں 10 ماہ اور 10 دنوں کے دوران 534 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں دہشتگردی کے مجموعی طور پر 1597 مقدمات درج کیے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ایسے افراد بھی شامل تھے جن کے سروں کی قیمت کروڑوں روپے مقرر کی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنوں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع رہا، جہاں رواں سال 276 مقدمات درج کیے گئے۔ ان مقدمات میں نامزد 1503 ملزمان مفرور ہیں، 46 کو گرفتار کیا گیا جبکہ 140 ملزمان ہلاک ہوئے۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 109 ملزمان مارے گئے جبکہ 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے مقدمات کے دوران 135 ملزمان ہلاک ہوئے۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں دہشتگردی کے مقدمات میں 129 ملزمان گرفتار کیے گئے، جبکہ 40 دہشتگرد ہلاک اور 687 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ باجوڑ میں دہشتگردی کے 134 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 42 ملزمان گرفتار جبکہ 6 ہلاک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed