کراچی: جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی ہے، تینوں پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخوں کا اطلاق 28 نومبر سے ہوگیا ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 18 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 269 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جیٹ فیول 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہورہا تھا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 15 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 257 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ اس سے پہلے یہ 273 روپے 22 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
اسی طرح پی ایس او ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کا نیا نرخ 207 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل لائٹ ڈیزل آئل 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہورہا تھا۔
واضح رہے کہ جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی کم کی گئی قیمتوں کا اطلاق 28 نومبر سے کردیا گیا ہے۔







