ہانیہ عامر کا نیا انداز کرن راؤ سے مشابہ قرار

**(ویب ڈیسک)** پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اپنے منفرد لباس اور نئے ہیئر اسٹائل کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں، جہاں ان کے انداز کو بالی ووڈ فلمساز کرن راؤ سے مشابہ قرار دیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی آنے والی ڈرامہ سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی پریس تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا منفرد فیشن اسٹائل شرکا اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اس موقع پر ہانیہ عامر نے کیموفلاج پرنٹ کی گھٹنوں تک لمبی شارٹس، سفید ٹاپ اور بھورے رنگ کا مختصر کارڈیگن پہن رکھا تھا۔ ان کے چھوٹے اور گھنگریالے بالوں نے بھی ان کی شخصیت کو ایک نیا انداز دیا۔

تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے اداکارہ کے نئے حلیے کا موازنہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ اور فلمساز کرن راؤ کے انداز سے کیا۔

کچھ صارفین نے ہانیہ عامر کے لباس کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اپنا فیشن اسٹائلسٹ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا، جبکہ دیگر نے اداکارہ کو اپنے لباس کے انتخاب پر مزید توجہ دینے کی تجویز دی۔

ہانیہ عامر کا نیا فیشن اسٹائل سوشل میڈیا پر مختلف آرا کا باعث بن گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed