(ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ممبئی میں ہونے والے کانسرٹ میں پاکستانی شاعر تہذیب حفی کی شاعری پیش کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
معروف پنجابی گلوکار کے کانسرٹ میں بڑی تعداد میں مداحوں نے شرکت کی، جہاں دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی شاعر تہذیب حفی کا کلام بھی سنایا۔
گلوکار نے تہذیب حفی کی مشہور شاعری کے یہ اشعار پیش کیے:
’’بھرم رکھا ہے تیرے ہجر کا، ورنہ کیا ہوتا ہے‘‘
کانسرٹ میں موجود شرکا نے پاکستانی شاعر کا کلام سن کر خوب داد دی اور اس لمحے سے محظوظ ہوئے۔
دلجیت دوسانجھ کی جانب سے تہذیب حفی کی شاعری سنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے، تاہم پاکستانی شاعر کا کلام پیش کرنے پر انہیں بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔







