افغانستان کے کنڑ میں دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق

افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں اسکول کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 طلبہ جاں بحق اور 97 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام نے بتایا کہ دھماکا صوبہ کنڑ میں ایک اسکول کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ ہلاک اور زخمی ہوئے۔

افغان حکومت کے ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا اسکول کے قریب کان کنی کرنے والی کمپنیوں کے ایک ڈپو میں موجود بارودی مواد کے ذخیرے میں ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں دھماکے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

دوسری جانب کنڑ کے اسپتال کے سربراہ مولا داد نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے فراہم کردہ اعداد و شمار ابتدائی ہیں۔ ان کے مطابق مزید معلومات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد میں تبدیلی ہوسکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed