محمد سراج کو ٹیم سے باہر رکھنے پر بھارتی کرکٹرز برہم

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر مرلی کارتیک نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر محمد سراج کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ٹیم انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسپورٹس نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے مرلی کارتیک کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم انتظامیہ کو محمد سراج کی فارم یا بولنگ کی صلاحیتوں پر اعتماد نہیں تو انہیں دورے میں شامل کرنے کا کیا مقصد تھا؟ کسی کھلاڑی کو ٹیم کے ساتھ لے جانے کے باوجود مسلسل مواقع نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران کیمروں نے محمد سراج کو دھوپ کے چشمے کے پیچھے اپنے جذبات چھپاتے ہوئے دکھایا، جس پر مرلی کارتیک اور سابق بھارتی بلے باز اجنکیا رہانے نے سوال اٹھایا کہ کیا سراج ڈگ آؤٹ میں رو رہے تھے؟

مرلی کارتیک کے مطابق محمد سراج ایک جذباتی کھلاڑی ہیں اور ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر افسردہ دکھائی دے رہے تھے۔

سابق بھارتی اسپنر کا کہنا تھا کہ بعض کھلاڑی مشکلات اور تکلیف کے باوجود میدان میں اترنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور محمد سراج بھی ایسے ہی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

مرلی کارتیک نے ٹیم انتظامیہ پر زور دیا کہ اسے واضح فیصلہ کرنا چاہیے کہ محمد سراج کو ٹیم میں کھلانا ہے یا نہیں۔ ان کے مطابق کسی کھلاڑی کو دورے پر ساتھ لے جا کر مسلسل نظر انداز کرنا مناسب طرز عمل نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed