آپریشن اسٹریٹ فائٹ میں تیزی، پشاور پولیس کی کارروائی، دو خطرناک اسٹریٹ کریمنلز زخمی حالت میں گرفتار

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے آپریشن سٹریٹ فائٹ کو مزید تیز کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ شاہ پور اور تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلے ہوئے، جن کے نتیجے میں دو خطرناک سنیچرز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت زاہد عرف چرا ولد محمد گل سکنہ نحقی اور حمید اللہ ولد فرید اللہ سکنہ یاسین آباد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ملزمان متعدد سنگین وارداتوں اور مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور شہر میں پُرامن ماحول کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے۔

SEO Tags:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed