اوپن ڈور پالیسی کے تحت سی سی پی او پشاور کی کھلی کچہری کا انعقاد

پشاور میں عوام کو براہ راست شنوائی اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید احمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ملک سعد شہید پولیس لائنز گراؤنڈ میں ہونے والی اس کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان اور ایس پی سکیورٹی سجاد حسین بھی سی سی پی او کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈاکٹر میاں سعید احمد نے سائلین کی درخواستوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت جاری کی کہ ہر شکایت پر میرٹ کے مطابق فوری اور شفاف کارروائی کرتے ہوئے مقررہ وقت میں مسائل کا حل یقینی بنایا جائے۔

سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں کو پولیس قیادت تک براہ راست رسائی دینا اور بروقت داد رسی فراہم کرنا ہے، کیونکہ عوامی خدمت اور شہریوں کا اعتماد بحال رکھنا پشاور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed