پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈکپ آف اسنوکر جیت لیا

مسقط: پاکستان کے رانا عرفان نے عمان میں منعقدہ ورلڈکپ آف اسنوکر کے فائنل میں ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن محمد آصف کو باآسانی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

عمان کے دارالحکومت مسقط میں جمعرات کے روز کھیلے گئے آل پاکستان فائنل میں رانا عرفان نے آغاز سے ہی کھیل پر مکمل کنٹرول رکھا اور محمد آصف کو یکطرفہ مقابلے میں 0-5 سے ہرا کر ایک بھی فریم نہ جیتنے دیا۔ رانا عرفان نے پہلے فریم میں 56 پوائنٹس کے بریک کی مدد سے 46-96 سے برتری حاصل کی اور دوسرے فریم میں 48-67 سے کامیابی سمیٹ کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔

تیسرے فریم میں رانا عرفان 1-61 سے فاتح رہے جبکہ چوتھے فریم میں 68 پوائنٹس کا شاندار بریک کھیلتے ہوئے 12-91 سے کامیابی حاصل کی۔ پانچواں اور فیصلہ کن فریم 6-69 سے جیت کر انہوں نے ورلڈکپ آف اسنوکر کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی کیوئسٹس کی مجموعی کارکردگی غیر معمولی رہی، جہاں ایونٹ میں شریک چاروں پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف، رانا عرفان، اسجد اقبال اور مبشر رضا نے کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے والے چار میں سے تین کھلاڑی پاکستان سے تھے، جبکہ رانا عرفان اور محمد آصف کے فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی پاکستان کا ٹائٹل جیتنا یقینی ہو گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed