پی سی بی نے آٹھ ویمن کرکٹرز کو نئے سینٹرل کنٹریکٹس دے دیے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیزن 27-2026 کے لیے آٹھ ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کو ان کی مسلسل شاندار کارکردگی کے اعتراف میں سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کو کیٹیگری بی میں برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا تعین ان کی حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور یہ سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر رہیں گے۔

SEO Tags:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed