ڈی پی او رفعت اللہ خان کے شہریوں سے براہِ راست رابطے، فوری حل کے احکامات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان نے اپنے دفتر پہنچتے ہی وہاں موجود شہریوں اور خواتین سے براہ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات تفصیل سے سنیں۔

ڈی پی او چارسدہ نے سائلین کی شکایات کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ پولیس افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں کہ تمام مسائل کو میرٹ پر فوری اور مؤثر طریقے سے حل کیا جائے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ، بلاامتیاز انصاف کی فراہمی اور عوام کو ریلیف دینا چارسدہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس عوامی خدمت اور شہریوں کی بروقت داد رسی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed