ترک اداکار اوزجان ڈینز، برجو اوزبیرک اور دنیز چاکر منشیات کیس میں زیرِ حراست

استنبول: ترکیہ کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں اوزجان ڈینز، برجو اوزبیرک اور دنیز چاکر سمیت کئی شخصیات کو استنبول میں منشیات سے متعلق جاری تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 24 نومبر 2026 کو استنبول کے چیف پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے 35 ملزمان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ حکام نے چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 24 افراد کو حراست میں لیا، جن میں ٹی وی میزبان مراد جیلان اور ہدایت کار جیم کارجی بھی شامل ہیں۔ تمام زیرِ حراست افراد کا قانونی تقاضوں کے تحت طبی معائنہ بھی کرایا گیا۔

تحقیقاتی حکام منشیات کے استعمال، قبضے اور فراہمی کے الزامات کی چھان بین کر رہے ہیں، جبکہ ڈیجیٹل شواہد، گواہوں کے بیانات اور فرانزک رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں مجسٹریٹ عدالت نے اوزجان ڈینز، برجو اوزبیرک اور دنیز چاکر سمیت 9 ملزمان کو عدالتی نگرانی میں رہا کرنے کا حکم دے دیا، تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک ان تینوں اداکاروں کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد رہے گی۔ دوسری جانب گلوکار جیلان کایا کو منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ 14 دیگر ملزمان اب بھی حراست میں ہیں۔ حکام کے مطابق معاملے کی تفتیش جاری ہے اور زیرِ تفتیش شخصیات پر عائد الزامات تاحال عدالت میں ثابت نہیں ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed