شبقدر پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، منصوبہ ساز شوہر نکلا، چار اجرتی قاتل گرفتار، آلہ قتل برآمد

نوشہرہ میں تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے پیشہ ورانہ اور باریک بینی پر مبنی تفتیش کے ذریعے 4 لاکھ 50 ہزار روپے کی مبینہ راہزنی کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا ہے، جس میں مدعی نے خود ہی اپنے شراکت دار کی رقم ہڑپنے اور عیش و عشرت پر خرچ کرنے کے بعد جھوٹی واردات رچانے کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس تفصیلات کے مطابق مدعی محمد حمزہ ولد دیراودان، ساکن ملک آباد کلاں نے تھانہ نوشہرہ کلاں میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ اس نے اپنے شراکت دار عزیز ولد فیروز، ساکن پیرسباق کی گاڑی 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور موٹر سائیکل 2 لاکھ روپے میں فروخت کی۔ مدعی کے مؤقف کے مطابق فروخت سے حاصل ہونے والی کل رقم 4 لاکھ 50 ہزار روپے لے کر جب وہ پیرسباق سے اپنے گھر پہنچا تو مرکزی گیٹ پر دو مسلح نقاب پوش راہزنوں نے اس سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ اس شکایت پر پولیس نے 23 نومبر 2026 کو مقدمہ نمبر 844 بجرم 392 تعزیراتِ پاکستان درج کیا۔

ضلعی پولیس سربراہ (ڈی پی او) نوشہرہ سونیا شمروز خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او رسالپور سرکل حفیظ یوسفزئی کی براہِ راست نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں نیک زمان خان، تفتیشی افسر طاہر خان اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ رقم کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا۔

تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور مدعی سمیت اس کے دوست کے بیانات کا تقابلی جائزہ لیا، جس کے دوران بیانات میں واضح تضادات سامنے آئے۔ پولیس کی جانب سے حقائق کی چھان بین اور پوچھ گچھ کے دوران مدعی اپنے سابقہ مؤقف سے منحرف ہو گیا اور اعتراف کیا کہ اس نے تمام رقم عیش و عشرت پر خرچ کر دی تھی، جبکہ گھر والوں کی جوابدہی سے بچنے اور شراکت دار کی رقم ہڑپنے کے لیے راہزنی کی جھوٹی کہانی گھڑی تھی۔

مدعی نے اپنے درج کردہ مقدمے سے دستبرداری کا باقاعدہ بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ہے، جبکہ پولیس حکام کے مطابق جھوٹی اطلاع دینے اور پولیس کو گمراہ کرنے پر مدعی کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مشاورت جاری ہے اور جلد قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed