جمرود پولیس کی دو مختلف کارروائیاں، 40 کلوگرام چرس برآمد کر کے دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا

ضلع خیبر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف جاری مہم کے تحت جمرود پولیس نے دو مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 40 کلوگرام چرس برآمد کر لی ہے اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس تفصیلات کے مطابق پہلی کارروائی جمرود کے علاقہ ملکانو کلے میں عمل میں لائی گئی، جہاں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم جانب خان سکنہ باڑہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 26 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔

دوسری کارروائی کے دوران جمرود پولیس نے وزیر ڈھنڈ بائی پاس کے قریب پیدل منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم نعمان احمد سکنہ رکلے بھگیاری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 14 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خیبر وقار احمد نے جمرود پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed