بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 نومبر سے نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 20 نومبر کو نوشکی میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 21 نومبر کو ضلع سبی میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے کارروائی کی گئی، جس کے دوران مزید 2 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اور 23 نومبر کو پنجگور اور کیچ میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ ان کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے مزید 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed