مکہ مکرمہ: منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث تین پاکستانی شہریوں کو مکہ مکرمہ میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان پاکستانی شہریوں نے مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنے کا ارتکاب کیا تھا۔ سعودی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا، جس کے بعد تفتیش میں جرم ثابت ہونے پر کیس متعلقہ عدالت میں بھیجا گیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران شواہد اور ملزمان کی قانونی اہلیت و ذمہ داری ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت کا حکم سنایا گیا۔ اعلیٰ عدالتوں یعنی اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ سے سزا کی توثیق کے بعد شاہی فرمان جاری ہوا، جس کی روشنی میں 24 نومبر 2026 کو مکہ مکرمہ ریجن میں تینوں مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔
اس حوالے سے جاری بیان میں سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت کی حکومت اپنے شہریوں اور یہاں مقیم افراد کو منشیات کے نقصانات سے بچانے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔







