امریکی بندرگاہوں اور کارگو جہازوں کو روزانہ سائبر حملوں کا سامنا

امریکی بندرگاہوں اور کارگو جہازوں کو سائبر حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے، جہاں روزانہ ہزاروں مرتبہ سائبر حملوں کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان حملوں میں بندرگاہوں کے ڈیجیٹل نظام، بحری جہازوں کے مواصلاتی نیٹ ورکس اور کارگو کی نقل و حرکت سے متعلق کمپیوٹر نظام کو نشانہ بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کی پورٹ آف کارپس کرسٹی، جو کہ امریکا سے خام تیل برآمد کرنے کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے، روزانہ سینکڑوں بلکہ بعض اوقات ہزاروں سائبر حملوں کی کوششوں کا سامنا کر رہی ہے۔ یہ بندرگاہ روزانہ تقریباً 23 لاکھ بیرل خام تیل کی برآمدات سنبھالتی ہے۔ دوسری جانب لاس اینجلس کی بندرگاہ نے اگست کے مہینے میں سائبر حملوں کی تقریباً 12 کروڑ کوششیں ناکام بنانے کی اطلاع دی ہے، جبکہ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق گزشتہ سال بحری شعبے میں ہونے والے سائبر واقعات میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed