**اسلام آباد:** اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان بھی پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت بیرسٹر گوہر نے درخواست کے حوالے سے اپنا تحریری جواب جمع کروانے کے لیے مزید مہلت طلب کی۔
عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کا وقت دے دیا اور کیس کی مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔







