عاصم اظہر نے منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

عاصم اظہر کا شمار پاکستان کے مقبول گلوکاروں میں ہوتا ہے اور وہ اکثر اپنی شادی سے متعلق خبروں اور افواہوں کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر چند تصاویر وائرل ہوئیں، جن میں ایک دلہن کو سبز رنگ کا لباس پہنے دیکھا گیا، جبکہ عاصم اظہر بھی شیروانی میں دکھائی دیے۔

ان تصاویر کے علاوہ اداکار یاسر حسین اور عاصم اظہر کو ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جس کے بعد صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ گلوکار نے کسی نجی تقریب میں منگنی یا نکاح کرلیا ہے۔

تاہم عاصم اظہر نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی۔ انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شادی کی فکر نہ کریں، وہ سب کو بتا دیں گے۔

دوسری جانب مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق عاصم اظہر نے ایک موبائل فون کے اشتہار میں کام کیا ہے، جس کا پرومو بھی جاری کیا گیا۔ اشتہار میں شادی کی تقریب کا منظر دکھایا گیا تھا، جس کے بعد ان کی حقیقی زندگی میں شادی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed