گلین فلپس کا بھارت کے خلاف منفرد عالمی اعزاز

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز گلین فلپس نے بھارت کے خلاف ایک ہی کیلنڈر سال میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریاں اسکور کرکے تاریخ رقم کردی۔

اس کارنامے کے ساتھ وہ بھارت کے خلاف تینوں فارمیٹس میں ایک ہی سال کے دوران سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

گلین فلپس نے یہ اعزاز ویلنگٹن کے بیسن ریزرو میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کرکے حاصل کیا۔

اس سے قبل انہوں نے 18 جنوری 2026 کو بھارت کے خلاف اندور میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں 106 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

بعدازاں 30 اکتوبر کو آکلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی فلپس نے اپنی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 49 گیندوں پر 107 رنز بنائے تھے۔

یوں نیوزی لینڈ کے بلے باز ایک ہی کیلنڈر سال میں کسی ایک حریف کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے 2017 میں سری لنکا کے خلاف تینوں فارمیٹس میں سنچریاں اسکور کرکے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

گلین فلپس نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز بھی بن گئے ہیں جنہوں نے کسی ایک ٹیم کے خلاف تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے کا کارنامہ انجام دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed