برازیلی ایئرپورٹ پر کچھوے نے پرواز روک دی

برازیل کے سلگاڈو فلہو ایئرپورٹ پر ٹیکسی وے میں اچانک ایک ننھے کچھوے کی آمد نے پرواز کی روانگی روک دی، تاہم وائلڈ لائف ٹیم نے اسے بحفاظت وہاں سے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ازول ایئرلائنز کی پرواز اے ڈی 2885 پورٹو الیگری سے ریو ڈی جنیرو کے لیے روانہ ہونے والی تھی کہ ٹیکسی وے ڈیلٹا پر پائلٹ کو طیارے کے سامنے ایک کچھوا رینگتا دکھائی دیا۔

پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو ریڈیو کے ذریعے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ طیارے کے بالکل سامنے ٹیکسی وے پر ایک کچھوا موجود ہے۔

کنٹرول ٹاور نے صورت حال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے طیارے کو وہیں رکنے کی ہدایت کی اور ایئرپورٹ کی وائلڈ لائف مینجمنٹ ٹیم کو موقع پر طلب کرلیا۔

اس دوران ریڈیو فریکوئنسی پر موجود دیگر پائلٹس کے درمیان اس غیر معمولی واقعے پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

ایک دوسرے طیارے کے پائلٹ نے ازول ایئرلائنز کے عملے کو مزاحیہ انداز میں خبردار کیا کہ کہیں کچھوا بھاگ نہ جائے۔

اس پر ازول ایئرلائنز کے کپتان نے جواب دیا کہ اس ننھے مہمان کو رن وے تک پہنچنے میں تقریباً 8 دن لگ جائیں گے۔

بعدازاں ایئرپورٹ کی وائلڈ لائف ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کچھوے کو احتیاط سے اٹھایا اور بغیر کسی نقصان کے ایئرپورٹ کی حدود سے باہر اس کے قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا۔

کچھوے کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کارروائی میں تقریباً 5 منٹ لگے، جس کے بعد ازول ایئرلائنز کی پرواز کو بحفاظت اپنی منزل ریو ڈی جنیرو کی جانب روانہ کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed