(ویب ڈیسک) مس یونیورس ویتنام 2026 کا ٹائٹل جیتنے والی ماڈل کوئن آئن نگوین سے تاج واپس لے لیا گیا۔
مقابلے کی انتظامیہ نے کوئن آئن نگوین پر مبینہ طور پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں اور مختلف تنازعات میں ملوث ہونے کے الزامات کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ماڈل کو انتظامیہ کی اجازت کے بغیر مختلف تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر مقابلے کی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ان کے اس طرز عمل سے مقابلے کی ساکھ اور تشخص متاثر ہوا۔
ان خلاف ورزیوں کے پیش نظر انتظامیہ نے کوئن آئن نگوین پر چھ ماہ کی پابندی عائد کرنے کے ساتھ ان سے مس یونیورس ویتنام 2026 کا تاج واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا۔
اس فیصلے کے نتیجے میں کوئن آئن نگوین اپنے جیتے ہوئے اعزاز سے محروم ہوگئی ہیں۔







