خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 22 خوارج کو ہلاک کردیا، جبکہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیاں کیں، جن میں خوارج کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے۔
اسی طرح ٹانک میں کی گئی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں







