علی رحمٰن خان کا لمبے بالوں والا نیا روپ وائرل

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان کا نیا لمبے بالوں والا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس نے مداحوں اور صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

علی رحمٰن خان نے تھیٹر، ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے نمایاں شناخت بنائی ہے۔ وہ مثبت اور منفی دونوں نوعیت کے کردار ادا کرکے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرچکے ہیں اور مداحوں میں مقبول ہیں۔

اداکار نے حال ہی میں اپنا نیا حلیہ متعارف کرایا، جس میں ان کے لمبے بال خاص طور پر نمایاں ہیں۔ وہ ایک تقریب میں نئے انداز کے ساتھ شریک ہوئے، جہاں ان کے ہمراہ ان کی دوست اور اداکارہ اریبہ حبیب بھی موجود تھیں۔

تقریب کے دوران علی رحمٰن خان نے سوٹ زیب تن کر رکھا تھا اور اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ کیمروں کے سامنے دکھائی دیے۔

ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے ان کے نئے انداز کا موازنہ ہالی ووڈ کی معروف شخصیات جان وِک، جان لینن اور نکولس کیج سے کرنا شروع کردیا۔

اداکار کے منفرد حلیے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، جبکہ ان کا نیا روپ مداحوں کی خاص توجہ حاصل کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed