پاکستان خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے، ملک کا پہلا خلا باز 25 نومبر کو چین کے شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلا کے لیے روانہ ہوگا۔
پاک چین خلائی تعاون کے تحت ہونے والی اس پیشرفت کو پاکستان کے خلائی پروگرام میں تاریخی اہمیت حاصل ہے۔
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق پاکستانی امیدوار محمد ذیشان علی اور خرم داؤد چین میں اپنی خلائی تربیت مکمل کر چکے ہیں۔ ان دونوں میں سے ایک امیدوار کو پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر خلا میں بھیجا جائے گا۔
مشن کے تحت پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔
اس تاریخی مشن کی ایک خاص بات اس کا لوگو بھی ہے، جس میں پاکستان کے قومی پھول چنبیلی کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ پاک چین خلائی تعاون کی علامت کے طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔







