لاہور گورنر ہاؤس میں 25 جوڑوں کی اجتماعی شادی

لاہور: گورنر ہاؤس میں ایک فلاحی تنظیم کے تعاون سے 25 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اجتماعی شادیوں جیسے فلاحی پروگرام کم وسائل رکھنے والے طبقات کے لیے امید کی کرن ہیں۔ ایسے اقدامات سے مستحق خاندانوں کو اپنی خوشیاں منانے کا موقع ملتا ہے۔

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں، مزدوروں، ریڑھی بانوں اور کاشتکاروں کی جماعت ہے۔ پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور اسے کوئی ٹانگہ پارٹی نہیں کہہ سکتا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کی جانب سے شادی کرنے والے جوڑوں کو نقد سلامی اور جہیز کا سامان بھی فراہم کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed