وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
محسن نقوی نے آپریشنز کے دوران 22 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اپنی کوششیں جاری رکھیں گی اور پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے







