ٹرمپ ایپک اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے شہر شینزن پہنچ گئے، جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے خود ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

چینی صدر کی جانب سے ٹرمپ کا پرتپاک استقبال سیاسی مبصرین کے نزدیک غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ اس وقت عالمی توجہ ایپک اجلاس کے دوران ٹرمپ، شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی متوقع ملاقات پر مرکوز ہے، جس کی تینوں ممالک پہلے ہی تصدیق کر چکے ہیں۔

ایپک کا 33 واں سربراہی اجلاس آج سے شینزن میں شروع ہو رہا ہے اور کل تک جاری رہے گا۔ اجلاس کا مرکزی عنوان ’’مشترکہ خوشحالی کے لیے ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس میں ایشیا پیسیفک خطے کے 21 ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شریک ہیں، جن میں چین، امریکا، روس، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، کینیڈا، انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے چین اور روس کا امریکی پالیسیوں پر تنقید

امریکی صدر سے متوقع ملاقات سے قبل چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اپنے اپنے مؤقف کا اظہار کیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تینوں رہنماؤں کی ملاقات آج شینزن میں متوقع ہے، جس میں یوکرین جنگ، ایران کے خلاف امریکی جنگ، تجارت، مصنوعی ذہانت اور جوہری ہتھیاروں سمیت اہم عالمی معاملات زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

ایپک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پنگ نے تجارتی تحفظ پسندی کے خلاف کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ محصولات عائد کرکے مقامی منڈیوں کو درآمدات سے محفوظ بنانے جیسی پالیسیوں سے عالمی تجارت متاثر ہوتی ہے۔

چینی صدر نے آزاد تجارت، سرمایہ کاری اور عالمی سپلائی چین کے استحکام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارتی نظام کو تحفظ پسندی اور یکطرفہ اقدامات سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنی صنعتی صلاحیتوں اور نئی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا، دیگر ممالک کے لیے مواقع پیدا کرے گا، محصولات میں کمی لائے گا اور اپنی منڈیاں مزید کھولے گا۔

شی جن پنگ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے چین کو جدید مصنوعی ذہانت کے چپس تک رسائی محدود کرنے کے لیے مزید پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مفاہمت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ چین نے جوابی کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

دوسوجی و سیاسی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم ممالک کے درمیان اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔

تینوں رہنماؤں کی ملاقات کو یالٹا کانفرنس سے تشبیہ

ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی مجوزہ ملاقات کو 1945 کی یالٹا کانفرنس سے بھی تشبیہ دی جا رہی ہے۔ اس کانفرنس میں امریکا، برطانیہ اور سوویت یونین نے دوسری جنگ عظیم کے بعد عالمی نظام اور اثر و رسوخ کے دائرے طے کیے تھے۔

اس ممکنہ مماثلت کے باعث چھوٹی معیشتوں، خصوصاً یورپی اور ایشیائی ممالک میں خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ بڑی طاقتیں اپنے مفادات کے تحت ایسے فیصلے کر سکتی ہیں جن میں چھوٹے ممالک کے مفادات نظرانداز ہوں۔

تاہم روس نے اس ملاقات کا یالٹا کانفرنس سے موازنہ مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی تجزیہ کاروں کی قیاس آرائیاں قرار دیا ہے۔ روسی مؤقف کے مطابق مجوزہ ملاقات عالمی امور پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے، جبکہ چین نے بھی اس سہ فریقی ملاقات کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ممکنہ ملاقات کا عندیہ بھی دیا ہے، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ دوسری جانب منگل کو تائیوان اور جاپان نے اپنی فضائی حدود میں روسی طیاروں کی مداخلت کی شکایات بھی کی تھیں۔

چین روانگی سے قبل ٹرمپ نے منیلا میں آسیان سربراہی اجلاس اور امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کے کواڈ رہنماؤں کی ملاقات میں بھی شرکت کی۔ری جانب روسی صدر پیوٹن نے مغربی ممالک کی اقتصادی پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غیر مؤثر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں سے روس کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط ہوا ہے۔

پیوٹن نے مغربی طاقتوں کو سابقہ بالادست قوتیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی پابندیاں، محصولات اور برآمدی پابندیاں کسی حریف ملک کی ترقی روکنے یا اس کی معیشت تباہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔

روسی صدر نے عالمی صورت حال کو غیر مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت تقسیم ہو رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed