چترال سکاؤٹس ہسپتال میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد

رنٹیئر کور کے پی نارتھ کی جانب سے چترال سکاؤٹس ہوسپٹل میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور کے پی نارتھ میجر جنرل راو عمران سرتاج کی خصوصی ہدایات پر چترال سکاؤٹس ہوسپٹل میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ۔صبح سے شام تک جاری اس دو روزہ کیمپ میں کل 2176 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادويات فراہم کی گئی۔ کیمپ میں جلدی امراض کے مریضوں ، خواتین اور بچوں پر خاص توجہ دی گئی ۔چترال کے عوام نے آئی جی ایف سی اور فرنٹیئر کور کے پی نارتھ کے اس اقدام کو بےحد سراہا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed