پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز، حکومتِ پاکستان، رومانہ اسد خان نے روزنامہ آج صبح اور نن سحر ڈیجیٹل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور انتظامی، صحافتی اور ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے نن سحر ڈیجیٹل کے ایک پوڈکاسٹ میں بھی شرکت کی۔روزنامہ آج صبح کے ایڈیٹر ان چیف اور نن سحر ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خادم علی خان یوسفزئی نے رومانہ اسد خان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعدازاں انہیں ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا، جہاں انہوں نے کارکنان سے ملاقات کی اور ادارے کی صحافتی سرگرمیوں، انتظامی امور، پیشہ ورانہ ترجیحات اور ڈیجیٹل میڈیا کے جاری و مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر رومانہ اسد خان نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، پیشہ ورانہ معیار، انتظامی نظم و ضبط اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ صحافتی و ڈیجیٹل میڈیا سرگرمیوں کو سراہا۔ انہوں نے روزنامہ آج صبح اور نن سحر ڈیجیٹل کی انتظامیہ اور پوری ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی مزید ترقی، کامیابی اور روشن مستقبل کے لیے خواہشات کا اظہار کیا۔ادارے کی انتظامیہ نے معزز مہمان کی آمد اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔







