: ڈی پی او وقار احمد کی زیرِ صدارت ایس ایچ اوز اور محررز کا اجلاس، تھانہ جات کی ضروریات فوری پوری کرنے اور سائلین سے خوش اخلاقی کی ہدایت

ضلع خیبر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقار احمد کی زیرِ صدارت ضلع بھر کے پولیس افسران، ایس ایچ اوز اور محررز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی جمرود بادشاہ خان، ڈی ایس پی لنڈی کوتل سمیت تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور محررز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلع بھر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، پولیس اہلکاروں کی حاضری، تھانہ جات اور پولیس چوکیات میں ڈیوٹی کے انتظامات، اسلحہ اور دیگر ضروری وسائل کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او وقار احمد نے تمام ایس ایچ اوز کو واضح ہدایات جاری کیں کہ پولیس اہلکاروں کی بروقت حاضری اور ڈیوٹی پوائنٹس پر موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ تھانہ جات اور پولیس چوکیات میں اسلحہ سمیت دیگر تمام ضروری وسائل کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور عزت و احترام سے پیش آیا جائے، عوامی شکایات پر فوری توجہ دیتے ہوئے ان کی بروقت داد رسی یقینی بنائی جائے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ کسی بھی شہری کو بلاوجہ انتظار یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈی پی او خیبر نے مزید ہدایت کی کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے، جرائم کی مؤثر روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد رہیں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری تندہی اور دیانتداری سے انجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed