ڈریک کا کم عمر مداح کو ایک لاکھ ڈالر کا تحفہ

کینیڈین گلوکار اور معروف ریپر ڈریک نے ٹورنٹو ریپٹرز کی خصوصی تقریب ’او وی او نائٹ‘ کے دوران ایک کم عمر مداح اور اس کی والدہ کو ایک لاکھ امریکی ڈالر کا تحفہ دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

این بی اے میچ کے دوران ٹائم آؤٹ میں ڈریک نے اچانک ماں بیٹے کو ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا، جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین حیران رہ گئے۔

رقم کے تحفے کے علاوہ ڈریک نے دونوں کو ٹورنٹو ریپٹرز کے ایک میچ کے لیے کورٹ سائیڈ نشستیں بھی فراہم کیں، جہاں سے وہ میدان میں ہونے والے مقابلے کو قریب سے دیکھ سکیں گے۔

اس یادگار موقع کی ویڈیو ایک اسپورٹس نیٹ ورک نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد ڈریک کا یہ اقدام خاصی توجہ حاصل کرگیا۔

ڈریک کی اس فیاضی نے ایک عام باسکٹ بال مقابلے کو اس خاندان کے لیے ایک ناقابلِ فراموش تجربے میں بدل دیا۔ شائقین کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی تقریبات صرف میدان میں کھلاڑیوں کی کارکردگی ہی نہیں بلکہ ایسے خوشگوار اور یادگار واقعات کی وجہ سے بھی یاد رکھی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈریک ٹورنٹو ریپٹرز کے بڑے مداح ہیں اور ماضی میں بھی مختلف مواقع پر ٹیم کی حمایت کرتے نظر آ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed