بھارتی رکشہ ڈرائیور ہانیہ عامر کا مداح نکلا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبولیت سرحد پار بھی مداحوں کو متاثر کر رہی ہے، بھارت میں ان کے ایک مداح رکشہ ڈرائیور نے اداکارہ سے اپنی پسندیدگی کا اظہار منفرد انداز میں کرتے ہوئے ان کی تصویر اپنے رکشے کے پچھلے حصے پر لگادی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک رکشہ ڈرائیور اپنے رکشے کے عقب میں ہانیہ عامر کی تصویر لگا رہا ہے۔

ویڈیو کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ رکشہ ڈرائیور بھارتی شہری ہے اور ہانیہ عامر کا مداح ہے۔

رکشہ ڈرائیور نے اداکارہ سے اپنی محبت اور پسندیدگی ظاہر کرنے کے لیے ان کی تصویر رکشے پر آویزاں کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی اس منفرد اندازِ اظہار نے حاصل کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed