موٹرسائیکل پر معمولی تکرار کے بعد گولیاں چل گئیں’2 کم عمر بھائی قتل

پشاور کے صوبت خان گڑھی میں موٹرسائیکل پر تکرار کے بعد گولیاں چل گئیں، ماموں زاد بھائیوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں دو کم عمر بھائی جاں بحق ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ خزانہ پولیس چوکی کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل کے معاملے پر ماموں زاد بھائیوں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی اور پھر فائرنگ کردی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں کم عمر بھائی شدید زخمی ہو گئے، اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور تشویش کی فضا پھیل گئی، واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed