دیپیکا پڈوکون نے والدہ سے 10 ہزار روپے قرض لیے

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماڈلنگ پورٹ فولیو تیار کروانے کے لیے اپنی والدہ سے 10 ہزار روپے قرض لیے تھے۔

دیپیکا پڈوکون کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ہالی ووڈ فلم ’ایکس ایکس ایکس: ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں کام کرنے کے بعد انہیں عالمی سطح پر بھی نمایاں پہچان حاصل ہوئی۔ وہ امریکی میزبان ایلن ڈی جینیرس کے معروف ٹی وی شو میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔

شو کے دوران اپنے ابتدائی کیریئر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ماڈلنگ کے لیے اپنا پورٹ فولیو بنوانا چاہتی تھیں، جس کے لیے انہوں نے والدہ سے 10 ہزار روپے ادھار لیے تھے۔

دیپیکا کے مطابق انہوں نے اس وقت اپنی والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ یہ رقم واپس کریں گی اور اپنی کامیابی کے ذریعے انہیں فخر محسوس کرائیں گی۔

گفتگو کے دوران اداکارہ نے اپنے والد پرکاش پڈوکون کے بیڈمنٹن کیریئر کا بھی ذکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس دور میں بھارت میں پیشہ ورانہ سطح پر بیڈمنٹن کھیلنے کا رجحان زیادہ عام نہیں تھا، اس وقت بھی ان کے والد اس کھیل سے وابستہ تھے اور ایک کھلاڑی کی حیثیت سے اپنی شناخت رکھتے تھے۔

دیپیکا نے بتایا کہ اس زمانے میں زیادہ تر لوگ ڈاکٹر یا وکیل بننے کو ترجیح دیتے تھے، تاہم ان کے والد نے بیڈمنٹن کو اپنا پیشہ بنایا۔

اداکارہ کے مطابق اگر وہ بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بیڈمنٹن کو بطور پیشہ اختیار کرتیں تو انہیں خوشی ہوتی، لیکن ان کے والد ہمیشہ انہیں اپنی پسند کے مطابق زندگی گزارنے اور دل کی آواز سننے کا مشورہ دیتے تھے۔

دیپیکا نے مزید بتایا کہ انہیں 16 سال کی عمر میں ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ اداکاری کے شعبے میں جانا چاہتی ہیں، کیونکہ انہیں کیمرے کے سامنے رہنا بے حد پسند تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed