اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی سے ملاقات کرنیوالوں کو بعد میں سیاسی گفتگو سے روک دیا

سلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے اہم حکم نامہ جاری کرتے ہوئے وکلا کو سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریز کرنے اور خود کو قانونی امور تک محدود رکھنے کی توقع ظاہر کی ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاونڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلوں کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات سے متعلق اہم حکم نامہ جاری کر دیا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت توقع کرتی ہے کہ سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ جیل میں ملاقات کے بعد سیاسی معاملات پر بات نہیں کریں گے اور خود کو صرف قانونی امور تک محدود رکھیں گے۔عدالت نے قرار دیا کہ دونوں وکلا انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور توقع ہے کہ وہ ملاقات کے دوران اور اس کے بعد سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریز کریں گے۔حکم نامے کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل عمران خان سے وکلا کی ملاقات کا انتظام کرائیں گے، جس کا دورانیہ ایک گھنٹے سے کم نہیں ہوگا۔سماعت کے دوران لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ ملاقات نہ ہونے کے باعث وہ دلائل نہیں دے سکتے، جبکہ سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ انہیں اپیل پر دلائل دینے کیلئے ہدایات مل چکی ہیں، تاہم ملاقات کا دورانیہ کم تھا۔وکلا کی استدعا پر عدالت نے دلائل کی تیاری کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعلقہ آفس کو 190 ملین پانڈ کیس کی اپیلوں کی پیپر بکس سات روز میں تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed