فضل الرحمن کے تنخواہ دار ملازم ہونے کا انکشاف ‘ آمدن پر سوالات اٹھ گئے

جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ تنخواہ دار ملازم ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق 2021 سے 2023 تک مولانا کی آمدن اور اخراجات پر بھی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں، قابل ٹیکس آمدن ظاہر نہ کرنے کے باوجود مولانا کے اخراجات پر خرچ ہونے والی رقوم کہاں سے آئیں؟۔مولانا سے سوال 1 کروڑ 16 لاکھ کا، مولانا فضل الرحمن کے فارم بی اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں تضاد کیوں؟ 3 برس کے دوران مولانا فضل الرحمن کے اکانٹ میں 8 ہزار 456 روپے سے 1 کروڑ 16 لاکھ 56 ہزار 115 کیسے آئے؟ کیا مولانا کے پاس اکائونٹ میں آمدن کی بینک اسٹیٹمنٹ اور ذرائع آمدن ہیں؟۔2024 میں مولانا کی سالانہ تنخواہ 7 لاکھ 58 ہزار 65 روپے سے بڑھ کر 91 لاکھ 80 ہزار ہو گئی، 1 برس میں تنخواہ میں سالانہ 83 لاکھ کا اضافہ کرنے والا ادارہ کون ہے؟بے نام ادارے میں مولانا فضل الرحمن کی حیثیت اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر سوالیہ نشان، اسلام آباد میں جی سکس کا بیش قیمت مکان کس کا ہے؟ مولانا فضل الرحمن مالک ہیں نہ کرایہ دار، پھر مکان پر دعوی کیسا؟ کیا امان اللہ مالک مکان مولانا کا "سہولت کار” ہے؟ اگر مولانا فضل الرحمن امان اللہ کے کرایہ دار ہیں تو کرایہ نامہ، کرائے کی ادائیگی یا ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں اندراج غائب کیوں؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed